ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023 کےلئے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤندر شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کےلئے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کےلیے سندھ پریمیئر لیگ کو این او سی دیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور نسیم شاہ کی بولنگ جوڑی بن گئی تھی، بدقسمتی سے اب نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، مینجمنٹ کو دیگر بولرز کو بھی موقع دینا چاہیے تھا تاکہ ایڈجسٹ ہو جاتے، ہم سب کی امیدیں پاکستان ٹیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم یہی دعا کر رہی ہے کہ پاکستان اچھی کار کردگی دکھائے، سعود شکیل ایک بیٹر کے طور پر بہترین آپشن ہیں۔