بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو  اہلیہ سمیت قتل کی دھمکیاں

مکیش امبانی،بھارت،تاجر،ارب پتی،سٹی42
کیپشن: Makesh Ambani,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نینا اور بیٹے آکاش کو فون کر کے قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکیاں دینے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ متعلقہ شخص کی جانب سے سر این ایچ رلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی گئی۔ مذکورہ شخص کا تعلق ریاست بہار کے علاقے دربھنگا سے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال اسپتال کے لینڈ لائن نمبر پر کی گئی جس کے بعد مکیش امبانی کی رہائشگاہ ’انتیلیا‘ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔