انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

Traffic Accident
کیپشن: Traffic Accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور13 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حیدر آباد میں سن کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک  کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 11 افرادجاں بحق اور 13 سے  زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق مسافر کوچ بھاولپور سے کراچی اور ٹرک جامشورو سے سیہون جارہا تھا۔ حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹوڑھی پھاٹک کے مقام پرپیش آیا، جاں بحق مسافروں میں ڈیڑھ سالہ خدیجہ بنت ذوالقرنین سمیت دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں محمد اشرف، عتیق الرحمن، محمد ظفر، جاوید احمد ، محمد حسنین، نورین، راشد محمود، محمد طارق اور محمد وسیم اور دیگر شامل ہیں