افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی سمیت خود کو دھماکے سے اُڑالیا

The husband blew himself up along with his wife
کیپشن: Blast
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    بھارت میں شوہر نے سابقہ اہلیہ کو گلے سے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزورام میں 62 سالہ شخص نے کسی بہانے سے اپنی سابقہ اہلیہ کے گلے لگ کر خود کو دھماکے سے اڑؑالیا جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔روہنگلیانا نامی شخص اپنی سابقہ اہلیہ سے ملنے سبزی منڈی پہنچا جہاں وہ خاتون اپنے پہلے شوہر سے ہونے والی بیٹی کے ساتھ مل کر سبزیاں فروخت کرتی تھی۔

مذکورہ شخص نے اپنی سابقہ اہلیہ سے کہا کہ میری طبیعت خراب ہے اور سر میں بھی درد ہے اس لیے سگریٹ دلوادے، سگریٹ پیتے ہی اس نے بیہوشی کا ڈرامہ رچایا اور بیوی سے گلے لگ گیا اور اسی وقت زور دار دھماکا ہوا۔جوڑے کے درمیان علیحدگی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بیٹی معمولی زخمی ہوئی ۔پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے تاہم شبہ ہے کہ دھماکے میں جیلیٹن استعمال کی گئی تھی جو حملہ آور شوہر مبینہ طور پر اپنے لباس میں چھپا کر لایا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر