شائقین کا انتظار ختم!گیم آف تھرونز کی پری سیکوئل سیریز ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کا ٹیزر جاری

House of Dragon trailer released
کیپشن: Hose of Dragon
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    ایچ بی او نے 'گیم آف تھرونز' کی پری سیکوئل سیریز ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

 ہاؤس آف ڈریگون کو نمائش کے لئے جون 2022 تک پیش کردیا جائے گا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی کہانی ’گیم آف تھرونز‘  کی کہانی سے 200 سال قبل شروع ہوتی ہے۔

 ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے ٹیزر کو ٹویٹر پر اب تک 7 ملین لوگ دیکھ  چکے ہیں۔ٹیزر  کے مطابق گیمز آف تھرون کی طرز پر ہاؤس آف ڈریگون بھی تخت وتاج پر  شاہی جھگڑے ، جنگ وجدل اور محلاتی سازشوں کی  کہانی پر مشتمل ہے ۔ یادرہے'گیم آف تھرونز' کی مجموعی طور پر 8 سیریز پیش کی گئی تھیں جن میں تقریبا 80 قسطیں پیش کی گئیں اور اس ڈرامے نے متعدد ایوارڈ جیتے ۔ممکنہ طور پر ہاؤس آف ڈریگون کے بھی تین سیزن ہوں گے اور ہر سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر