(زین مدنی) ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں،لاہور مرکز سمیت فیصل آباد،سیالکوٹ،کوئٹہ ،پشاور اورحیدر آباد کے کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ریڈیو پاکستان کے کئی مراکز کے کنڑیکٹ ملازمین کو چار ماہ سے ادائیگیاں نہیں ہورہیں، ملازمین بے حد پریشان ہیں۔ انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ریڈیو پاکستان لاہور کے 35 ،فیصل آباد 14 ،سیالکوٹ 4 ،کوئٹہ 14 ،پشاور 3 ،حیدر آباد 7 ،گلگت 7 اور ڈی آئی خان کے تین کنٹریکٹ ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،کئی مراکز میں روزانہ افسران انہیں چند روز میں ادائیگیاں ہونے کا کہہ کر خاموش کروادیتے ہیں۔
ریڈیو پاکستان لاہور کا سنٹرل پروڈکشن یونٹ بھی بند کردیا گیا، کوئی بھی ریکارڈنگ یا گانا ریکارڈ نہیں ہورہا۔