حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی

حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسان خالد: چونگی امرسدھو کے علاقے میں پانچ اوباش نوجوانوں کی 20 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی، خاتون انصاف کے لیے دہائیاں دینے لگی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق وہ طلاق یافتہ ہے اور ایک بچے کی ماں ہے، گزشتہ روز نوکری سے واپس آرہی تھی کہ چونگی امرسدھو کے قریب اسکے کزن ساجد عرف ببلو نے 4 ساتھیوں سمیت اغواء کیا اور بعداذاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان زیادتی کرنے کے بعد زدو کوب کرتے رہے اور ویڈیو بنا کر قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے خاتون کا بیان ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کرلیا مگر تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

Shazia Bashir

Content Writer