(جنید ریاض) دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے زبردست خوشخبری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بھرتی کیلئے 10 اکتوبر تک درخواستیں مانگ لیں۔ وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو 17 اے رول کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچے 10 اکتوبر تک سی ای او آفس ہال روڈ میں درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی امیدوار سے درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔
درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کا ٹائپنگ ٹیسٹ 20 اکتوبر کو لیا جائے گا۔ امتحان گورنمنٹ کالج آف کامرس سمن آباد میں ہوگا۔ امتحان میں کامیابی کیلئے امیدواروں کی ٹائپنگ سپیڈ ایک منٹ میں کم از کم 25 الفاظ مقرر کی گئی ہے۔