سٹی42: پاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی پاکستان کا سرکاری ردعمل سامنےآگیا۔
پاکستان کے سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے فائر کا ذمہ دارانہ طریقے سے جواب دیا ۔
پاکستان کے سرکاری بیان میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی، جس کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔ پاکستان، افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق جھوٹے دعوے کو مسترد کرتا ہے۔
پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
حکومت پاکستان کے بیان مین کہا گیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔
پاکستان استنبول میں جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔