ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ؛ پاکستان فائنل میں نہ پہنچ سکا

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ؛ پاکستان فائنل میں نہ پہنچ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ  میں  محمد سجاد شکست کے بعد چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے ۔

پاکستان کے محمد سجاد سنوکر کی عالمی چیمپئن شپ میں امریکی حریف سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد جو براہ راست راؤنڈ 32 میں شامل کیے گئے تھے۔

 سٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں امریکا کے اینڈی مک کلوسکی کے ہاتھوں چار، دو سے ناکام ہوگئے۔ مک کلوسکی کی جیت کا فریم سکور ان کے حق میں 41-71، 80-1، 11-45، 11-71، 79-40 اور 35-73 رہا۔ 

 قبل ازیں محمد سجاد نے سٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں یو اے ای کے عبداللہ ال عطار کیخلاف چار، صفر فریم سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔