سٹی 42: لاہور پولیس کے ڈی ایس پی کی فیملی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی ۔
ڈی ایس پی عثمان کی بیٹی اور بیوی کو برکی کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ڈی ایس پی عثمان کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد ٹریس کیا جا رہا ہے۔۔ مدعی مقدمہ ڈی ایس پی عثمان نے کہا ڈیوٹی سے گھر پہنچا تومعلوم ہوا بیوی اور بیٹی کو اغوا کر لیا گیا۔
ماں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ 18اکتوبر کو برکی تھانے میں درج کیا گیا۔
