ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپٹما نے وزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا

اپٹما نے وزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم :آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن(اپٹما) نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید احتجاج کرتے ہوئےوزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا۔

 آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے کپاس بحالی سے متعلق خط لکھا ہے-

 خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت فوڈ سکیورٹی کے منٹس میں کاٹن سیس کی وصولی سے متعلق نائب وزیر اعظم کے احکامات کو شامل نہیں کیا گیا،نائب وزیر اعظم نےکاٹن سیس کی وصولی کے لیے رولز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 خط میں کہا گیا پاکستان کاٹن بورڈ کے قیام کی تجویز کو منٹس میں شامل نہیں کیا گیا، پاکستان کاٹن بورڈ میں نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی-

 خط میں کہا گیا ہے کہ منٹس میں کاٹن سیس کی وصولی کےطے شدہ فارمولے کو شامل نہیں کیا گیا،70 فیصد کاٹن سیس میں کپاس کی بحالی کے لیے تحقیق و ترقی پر خرچ کرنے کی سفارش کی گئی تھی اور 30 فیصد کاٹن سیس انتظامی امور پرخرچ کیے جانے کی تجویز دی گئی تھی

 ایف بی آر کے ذریعے کاٹن سیس کی وصولی پر اتفاق رائے ہوا تھا،  نائب وزیر اعظم نے100 روپے فی گانٹھ کےحساب سے کاٹن سیس کی وصولی کا حکم دیا تھا ،وزارت فوڈ سکیورٹی نے ان احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

 اپٹما نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وزارت فوڈ سکیورٹی کےجاری کیے گئے منٹس واپس کیے جائیں اور نظرثانی شدہ منٹس جاری کیے جائیں۔