ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ای پرمٹس کے ذریعے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جعلی ای پرمٹس کے ذریعے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب بھر میں جعلی ای پرمٹس کے ذریعے گندم کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

 جعلی دستاویزات کے ذریعے فلمس شناخت کا غلط استعمال بے نقاب ہوا، جبکہ گندم اور اس سے تیار مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق فیک ای پرمٹس کے ذریعے گندم ٹرانسپورٹ کرنے پر 13 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، مجموعی طور پر 68 ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جن میں سے 24 کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

مقدمات ایف آئی آر نمبر 591، 588، 1078 اور 1079 کے تحت درج ہوئے جبکہ میانوالی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو گندم کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کے احکامات دے دیے گئے ہیں اور محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کو صوبہ بھر میں سرویلنس بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔