ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسموگ میں اضافہ کرنےوالی انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

اسموگ میں اضافہ کرنےوالی انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے اسموگ میں اضافہ کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ماحولیات (ای پی اے)، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کمیٹی کے ممبران مقرر کیے گئے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں صنعتی یونٹس کا تفصیلی معائنہ کرنے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی ان انڈسٹریز کا جائزہ لے گی جو بوائلرز اور فرنسز کے استعمال کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بوائلرز اور فرنسز استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں انڈسٹریز کے معائنے کی نگرانی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے تاکہ ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے خطرے کے پیشِ نظر قانون کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ماحول کو نقصان پہنچانے والے یونٹس کی نشاندہی کے بعد فوری بندش یقینی بنائی جائے گی۔