بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئے این اوسی جاری کرنے کی نئی پالیسی

NCO for BS degree
کیپشن: BS Degree
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے این او سی جاری کرنے کی پالیسی تبدیل، سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز کی ڈگریوں میں داخلوں کیلئے ڈی پی آئی کالجز پنجاب سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔

بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے این او سی جاری کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں کالجوں میں بی ایس آنرز ڈگریوں کے اجراء کیلئے این او سی جاری کرنے کا اختیار ڈی پی آئی کالجز پنجاب کو سونپ دیا گیا ہے۔ بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئے این اوسی جاری کرنے کی نئی پالیسی جاری کی گئی ہے۔

ڈی پی آئی کالجز سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے اجازت دے گا۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب سے اجازت کے بغیر کالج میں بی ایس آنرز ڈگری میں داخلے نہیں ہوں گے۔

2018ء میں این او سی دینے کا اختیار محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو سپرد کیا گیا تھا، تاہم نئی پالیسی کے تحت اب بی ایس آنرز کی ڈگریاں شروع کرنے کی اجازت ڈی پی آئی کالجز کے این او سی سے مشروط ہوگی۔