ارطغرل کے بامسی اور ترگت بھی پاکستانی بریانی کے شوقین نکلے

Ertugrul
کیپشن: Ertugrul
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی) ترک فنکار بھی پاکستانی بریانی کے شوقین نکلے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بریانی کھلانے کی حامی بھرلی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی ڈرامہ سیریل ارطغرل کے معروف کرداروں نے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کراچی کا دورہ کیا، عمران اسماعیل نے وفد کے دورے کو دو برادر ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جہاں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکاروں پر مشتمل ترکی کا وفد موجود تھا۔مشہورترک سیریز ارطغرل غازی کے فنکار بامسی اور ترگت بھی پاکستانی بریانی کے شوقین نکلے انہوں نے گورنرسندھ سے ملاقات میں بریانی کھانے کی فرمائش کر ڈالی۔ 

مقبول ترک ڈرامے میں ترگت کا کردار ادا کرنے والے اداکار ولیم کا کہنا تھا کہ میں کراچی آکر بہت خوش اور ایکسائیٹڈ ہوں خاص طور پر بریانی کھانے کے لیے۔ اس خواہش پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اگرآپ مرچیں برداشت کرسکتے ہیں تو ہم ضرور کھلائیں گے۔

 ترک اداکار نے کہا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کا شکریہ جنہوں نے محبت دی، ہم بریانی ضرور کھائیں گے۔ ترک اداکارولیم نے کہا مزید کہا کہ پاکستان آکربہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، پاکستانیوں سے مل کر اچھا لگا۔

Sughra Afzal

Content Writer