سٹی 42: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں روایتی اور غیر روایتی چیلنجز کے خلاف جنگی تیاریوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ۔
نیول چیف نے اس موقع پر کہا مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ پاک بحریہ خلیج عمان میں اپنی موجودگی کے ذریعے میری ٹائم کمیونٹی کو تحفظ کی یقین دہانی کروا رہی ہے ۔ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔
کانفرنس میں معرکہِ حق کے دوران دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔یہ تاریخی کامیابی قومی یکجہتی، بیرونی جارحیت کو شکست دینے اور پاکستان کے بحری مفادات کی حفاظت کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔
نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی،نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔