ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورجنرل ہسپتال کا شعبہ ای این ٹی جدید اینڈوسکوپک ٹیکنالوجی سے آراستہ

لاہورجنرل ہسپتال کا شعبہ ای این ٹی جدید اینڈوسکوپک ٹیکنالوجی سے آراستہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہورجنرل ہسپتال میں شعبہ ای این ٹی کوجدید اینڈوسکوپک ٹیکنالوجی سے آراستہ کردیاگیا۔
 پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کو سوسائٹی آف رائینولوجی اینڈ اینڈوسکوپک سکل بیس سرجری سورس کی جانب سے عطیہ کیے گئے اینڈوسکوپک آلات ہسپتال کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں.

  اس موقع پر شعبہ ای این ٹی یونٹ ون کے سربراہ ڈاکٹر عامر ایوب اور یونٹ ٹو کے سربراہ ڈاکٹر محمد الیاس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آلات گزشتہ سال لاہور میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس رائینو کان کے دوران منعقدہ انٹرنیشنل رائینوپلاسٹی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد اور شعبہ ای این ٹی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں سورس نے عطیہ کیے ہیں.تقریب میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کے علاوہ نوجوان ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز بھی شریک تھے۔

   پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ جدید اینڈوسکوپک ٹیکنالوجی کی دستیابی سے تشخیص اور علاج کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی، اس ٹیکنالوجی کی بدولت پیچیدہ سکل بیس سرجریز اب زیادہ محفوظ، کم تکلیف دہ اور مؤثر انداز میں انجام دی جا سکیں گی جس سے مریضوں کو بڑا ریلیف ملے گا، جدید طبی آلات کا حصول اور نوجوان سرجنز کو عالمی معیار کی تکنیک سے ہم آہنگ کرنا پی جی ایم آئی اے ایم سی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس اقدام سے طبی میدان میں ہونے والی ترقی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے اور علاج تک رسائی آسان ہوگی۔

 پروفیسر ڈاکٹر  فاروق افضل نے تعلیمی اداروں اور طبی سوسائٹیز کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اشتراک جونیئر ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو جدید اور محفوظ علاج کی سہولت فراہم کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔