اویس کیانی :وزیرِاعظم شہباز شریف کاآبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم کو روکنے کے اعلان کا خیرمقدم ،امریکی صدر کا اقدام خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان اور دیگر برادر ممالک، بالخصوص مملکتِ سعودی عرب اور میرے عزیز بھائی ولی عہد اور وزیر اعظم سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر فراخدلانہ ردعمل اس حساس دور میں علاقائی امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
أنا ممتن للرئيس دونالد ترمب على قيادته الشجاعة وإعلانه في الوقت المناسب عن وقف مشروع الحرية في مضيق هرمز.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2026
إن الاستجابة الكريمة من الرئيس ترامب للطلب الذي قدمته باكستان وغيرها من الدول الشقيقة، ولا سيما المملكة العربية السعودية وأخي العزيز ولي العهد ورئيس الوزراء صاحب السمو… https://t.co/Lsv6EdBXL9
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے عزم پر قائم ہے جو تحمل، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دیتی ہیں، ہمیں امید ہے کہ موجودہ پیش رفت ایک دیرپا معاہدے کی راہ ہموار کرے گی جو خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنائے گی۔