حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات عدم پیروی کی بنیاد پر داخلِ دفتر کر دیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں 2014 کے دھرنے سے متعلق دو مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دونوں مقدمات عدم پیروی کی بنیاد پر داخلِ دفتر کر دیئے۔
بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف 2014 دھرنا کے 2 کیسزپرسول جج شائستہ کنڈی نے سماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی ودیگر ملزمان اور ان کے وکلاء کی مسلسل عدم دستیابی پر کیسز داخل دفتر کردیئے۔
بانی پی ٹی آئی ودیگر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہیں بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں بھی مقدمات درج ہیں۔