ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اچانک گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اچانک گر گئیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں رپورٹ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

 برطانوی خام تیل 4 فیصد کمی کے بعد 110 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 102 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

 ابوظہبی کی آئل کمپنی کا خام تیل مربن کروڈ بھی 2 فیصد سستا ہوگیا ہے، مربن کروڈ کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل تک آگئی، عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 دوسری جانب  عراق نے آبنائے ہرمز  سے آنے والے خریداروں کے لیے  اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایت کا اعلان کردیا۔

 بلوم برگ کے مطابق  تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دوسرے  بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک عراق نے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔

 یہ رعایت  خاص طور  پر  اس خام تیل پر دی جا رہی ہے جس کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعےکی جائےگی۔

 عراقی سرکاری ادارہ اسٹیٹ آرگنائزیشن فار مارکیٹنگ آف آئل (SOMO) نے 3 مئی کے نوٹس میں بتایا کہ مئی کے آغاز میں لوڈ ہونے والے بصرہ میڈیم خام تیل پر 33.40 ڈالر فی بیرل تک رعایت دی جا رہی ہے، جب کہ 11 سے 31 مئی کے درمیان یہ رعایت 26 ڈالر فی بیرل ہوگی۔

 اسی طرح بصرہ ہیوی خام تیل مئی میں لوڈنگ کے لیے 30 ڈالر فی بیرل کم قیمت پر پیش کیا جا رہا ہے۔