ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستی گیٹ پولیس  نے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی ،ملزم گرفتار

مستی گیٹ پولیس  نے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی ،ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:لاہور میں مستی گیٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گاڑی کی بیک سیٹ پر شراب لے کر جا رہا تھا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کے قبضے سے مختلف برانڈز کی 91 بوتلیں اور کین شراب برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کے لیے جا رہا تھا اور ترسیل کے لیے گاڑی کا استعمال کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزم عامر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کارروائی سب انسپکٹر عمر شبیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شراب کی ترسیل ناکام بنائی۔ اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی گئی۔