ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے متعدد ایس ڈی اوز معطل

لیسکو کے متعدد ایس ڈی اوز معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لیسکو کے متعدد ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا گیا
وزیراعظم کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ڈی اوز کو معطل کیا گیا،مذکورہ ایس ڈی اوز کو سابق لیسکو چیف نے نوکری پر بحال کیا تھا،تمام افسروں اور ملازمین کو فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا
سابق لیسکو چیف شاہد حیدر نے افسروں اور ملازمین کو نوکری پر بحال کر دیا تھا
ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن سراج الدین کاکڑ کو معطل کر دیا گیا،ایس ڈی او صوفیہ آباد حبیب اللہ بلوچ کو معطل کرنے کے احکامات جاری ہوگئے ،ایس ڈی او بیگم کوٹ احسان فاروقی کو معطل کر دیا گیا،ایس ڈی او بھاٹی گیٹ سب ڈویژن وقار احمد کو معطل کر دیا گیاایس ڈی او راوی ریان سب ڈویژن، ایل ایس عثمان غنی کو معطل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا