ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین ماہ کے دورا ن302 پولیس مقابلے

تین ماہ کے دورا ن302 پولیس مقابلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرار خان: پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پولیس ریکارڈکے مطابق  رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں 302 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے،مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید، 26 زخمی ہوئے، مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 127 ملزمان ہلاک ہوئے، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 205 ملزم زخمی ہوئے۔

مختلف اضلاع میں مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 172 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

ہلاک اور گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔