عمران یونس: وزیراعلی پنجاب ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار ملک بھر کیلئے فعال کر دیا گیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سکالرشپس میں بھی اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مزید 5 ہزار طلبہ کو سکالر شپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،طلبہ 20 مئی تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،پنجاب کے بعد دوسرے صوبوں کے طلبہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔
گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ،بلوچستان وخیبرپختونخوا کے طلبہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں،سرکاری جامعات کے طلبہ میڈیکل کالجز اور کالجز کے طلبہ اپلائی کرسکتے ہیں۔