ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے حکم دیا ہے کہ سابق سینیٹر اور پاک عرب سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کی جائیداد فروحت کرنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ بنچ سماعت کرے گا.
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا. فل بنچ نے ہدایت کی کہ دو رکنی بنچ وقار احمد خان کی درخواست پر سماعت کرے گا. سابق سینیٹر وقار احمد خان نے نیب عدالت کے جائیداد فروخت کرنے کی کارروائی اور ٹرائل کورٹ کے ضمانت منسوخی کے شوکاز نوٹس کو چیلنج کیا تھا . اس سے پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق سینیٹر کی درخواست پر دورکنی بنچ سماعت کرسکتا ہے۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے مطابق یہ درخواست ضمانت کا معاملہ بھی ہے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے نشاندہی کی کہ پچاس کروڑ سے کم کے ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں. ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب نے بھی درخواست کے لاہور ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت کے حق میں دلائل دیئے، فل بنچ کے دیگر ارکان ججز میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل تھے.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App