ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی مشکلات میں مزید  اضافہ

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی مشکلات میں مزید  اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ان کی طلبی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیوز کیس میں گرفتار کیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں صنم جاوید سمیت دیگر افراد پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔

مقدمے کی تفتیش کے دوران سائبر کرائم ونگ نے پہلے ہی صنم جاوید کے شوہر کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ ان کی بہن فلک جاوید کو بھی ایجنسی نے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید پہلے ہی اسلام پورہ تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار ہو کر 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ اب جیل سے لا کر انہیں عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز کیس میں شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔