طاہر جمیل: لاہور کی پارکنگ کی ذمہ دار کمپنی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر چلائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر انٹرنل آڈیٹر ، چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکرٹری کےاہم عہدے خالی ہیں،3مینجر،3اسسٹنٹ مینجرز کے عہدے خالی،ایڈیشنل چارج پر کام چلایا جانے لگا،لی پارک کی ایچ آر کمیٹی بھی غیرفعال ہو گئی مستقل تعیناتیاں ا لتوا کا شکار ہو گئی۔
ایچ آر کمیٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز بننے کے بعد بنےگی جس کے بعد نئی تعیناتیاں ہونگی۔