ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش اور بھارت تجارتی جنگ، ایک دوسرے پر پابندیاں لگا دیں

بنگلہ دیش اور بھارت تجارتی جنگ، ایک دوسرے پر پابندیاں لگا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت اور بنگلا دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے بنگلا دیش کے لیے ٹرانزٹ سہولت روک دی، اس سہولت سے بنگلا دیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے تیسرے ممالک تک پہنچاتا تھا۔

بھارت نے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر رش کو ٹرانزٹ سہولت روکنے کی وجہ بتایا۔

دوسری جانب بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلا دیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے یہ پابندی اس لیے لگائی گئی تاکہ سستے درآمدی دھاگے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ دیا جائے۔