سٹی42: امریکی محکمہ دفاع نے فور (4)اسٹار جنرلز کی تعداد میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
امریکی وزیر دفاع ہیگستھ نے فور اسٹار جنرلز کی تعداد میں 20 فیصد کمی کا حکم جاری کردیا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ویڈیو بیان میں کہا جنرلز اور فلیگ افسران کی تعداد میں مزید 10 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع خطرات کو روکنے اور فتح کو یقینی بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔