ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بد نام زمانہ بھارتی ایجنسی ’را‘ کا پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

 بد نام زمانہ بھارتی ایجنسی ’را‘ کا پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارتی بد نام زمانہ ایجنسی ’را‘ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیوں کو سر گرم کر دیا ہے۔

’را‘ کے دہشت گردی کے منصوبہ کے مطابق بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی افغانیوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق "را" نے نہ صرف مقامی سہولت کاروں کو متحرک کیا ہے بلکہ افغانستان سے بھی تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے میں شامل کچھ دہشت گردوں نے ٹارگٹ علاقوں کی پیشگی ریکی مکمل کر لی ہے، اور ممکنہ طور پر گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کے ذریعے خودکش حملے کیے جا سکتے ہیں۔