رپورٹر زاہد چودھری: لاہور شہر میں ڈینگی اور کورونا وائرس کے حملے جاری، ڈینگی بخار کے ایک نئے مریض کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاون سے ڈینگی بخار کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں برس کے دوران ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا 4 مریض بدستور زیر علاج ہیں۔