ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد منظور

ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے نظریاتی ورکرزکے زیر اہتمام کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔

پشاور میں منعقدہ کنونشن میں سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی، سابق صوبائی ظفر اقبال جھگڑا سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکنوں نے شرکت کی۔ کنونشن میں انجینئر امیر مقام کو پارٹی کی صوبائی صدارات سے ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔

 اس دوران سردار مہتاب نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سیاسی ڈھانچہ تباہ و برباد ہوچکا ہے، سیاسی ڈھانچے کی تباہی میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، آج ہماری عدلیہ، پارلیمان اور اسٹیبلشمنٹ میں بھی تقسیم ہے، (ن) لیگ میں عام ورکر کی جگہ انوسٹرز نے لے لی ہے۔