ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب،منشیات اور قتل کیسز کے اپیلوں کی سماعت کیلئے نئے ڈویژن بنچز تشکیل 

court gavel
کیپشن: court gavel
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ  میں  نیب ، منشیات اور قتل کیسوں  کی اپیلوں کی سماعت کرنے والے ڈویژن بنچز تحلیل کرکے نئے ڈویژن بنچز تشکیل  دے دئیے گئے۔

 چیف  جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کی منظوری  کے بعد  نیب مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تحلیل،دورکنی بنچ میں شامل جسٹس انوارالحق پنوں  کو  بہاولہور بنچ بھجوا دیا گیا جبکہ  نیب کیسز کی سماعت کے لئے  جسٹس سید شہباز احمد  رضوی اور جسٹس راجہ شاید محمود عباسی  پر مشتمل نیا  بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں  نیا 2 رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا جسٹس طارق ندیم  دو رکنی بنچ  کا حصہ ہوں گے سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلز کی سماعت کے لئے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ  پر مشتمل بنچ تحلیل کردیا  جبکہ جسٹس صداقت علی خان  اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل نیا دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا ۔جسٹس مس عالیہ نیلم۔ کی سربراہی میں منشیات کییز کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل اب جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل  دورکنی بنچ منشیات کیسز کی سماعت کرے گا۔تمام ڈویژن بنچز  9 مئی سے 4 جون  تک کیسز کی سماعت کریں گے۔