کیسے پتہ چلے گا تربوز میٹھا ہے یا نہیں؟

کیسے پتہ چلے گا تربوز میٹھا ہے یا نہیں؟
کیپشن: Watermelon
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تربوز اور موسم گرما کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ کئیوں کو تو گرمی کا موسم بھاتا ہی اس لئے ہے کہ تربوزاور آم کھانے کو ملیں گے ۔ لیکن میٹھا تربوز کسے ملےگا آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
 گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی صوبہ سندھ میں میں سب سے پہلے پکنے والی فصل کے تربوز مارکیٹ میں آنا شروع ہوتے ہیں۔ لیکن یہ کیسے پتہ چلے کہ تربوز میٹھے ہیں ۔  کئی تو تربوز کٹوا کر چیک کرنے کے بعد خریدتے ہیں لیکن آج کل اسکرین کے انجکشن اور سرخ رنگ کے ٹیکوں نے اصل نقل کا فرق ختم کردیا ہے ۔
 تربوز کے ماہرین کاکہنا ہے کہ میٹھے تربوز کی نشانی تربوز کا چمکدار ہونا ہے یعنی گہرے سیاہی مائل سبز رنگ کا تربوز جتنا چمکدار ہوگا اتنا ہی میٹھا اور سرخ ہوگا۔ جتنا تربوز بڑا ہوگا اتنا ہی دیکھنے میں اچھا ہوگا اور اندر سے اتنا ہی سرخ اور میٹھا ہوگا کیونکہ اسے پکنے کے لئے کافی ٹائم مل چکا ہوتا ہے۔ اسی طرح ہاتھ مار کر بھی تربوز چیک کیا جاتا ہے سخت تربوز کی کڑک آواز آئے گی  اور وہ اندر سے میٹھا ہوگا۔جبکہ نرم تربوز کی آواز ہلکی ہوگی۔ نرم تربوز سے بو آنے لگتی ہے۔ سندھ کے تربوز کی فصل کے خاتمے پر پنجاب سے تربوز کی فصل آنا شروع ہوتی ہے اور پنجاب میں سب سے اچھے تربوز سیالکوٹ کے ضلع کے ہیں ۔  منڈی میں آج کل تربوز کا ریٹ 1800 تا دوہزار فی ٹن کا ریٹ چل رہا ہے جو بازار میں 50 تا 70 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر