برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عید سر پر ہے شہری سستے پروٹین کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربااضافے پر شہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ مرغی کا گوشت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک لگنا تو درکنار الٹا قیمت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔اب ایک بار پھرشہر میں مرغی کا گوشت10 روپے مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد برائلر گوشت 377 سے بڑھ کر387 روپے  فی کلو ہو گیا۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ259، پرچون ریٹ267 روپے کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعدمرغی کا گوشت 364 سے بڑھ کر374 روپے فی کلو ہو گیا تھا قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ اس کے بعد قیمتوں میں تین روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد گوشت کی فی کلو قیمت 377ہو گءی اب ایک بار پھر دس روپے فی کلو اضافے سے برائلر گوشت 387روپے فی کلو ہو گیا ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں  کمی لانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہری پھٹ پڑے ہیں اورشہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر  ہو چکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہےاگر یہی صورتحال رہی تو نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی کیونکہ پہلے ہی گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کا تھیلا بہت مہنگا ہو گیا ہے