ہربنس پورہ ؛پٹرول پمپ میں آتشزدگی، بھاری نقصان

ہربنس پورہ ؛پٹرول پمپ میں آتشزدگی، بھاری نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ہربنس پورہ میں فتح گڑھ کے قریب کینال روڈ پر آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ نے پٹرول پمپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی کے باعث شہریوں کی تین قیمتی گاڑیاں جل گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فتح گڑھ کے قریب کینال روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر سپلائی دینے کے لئے جانے والے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پٹرول پمپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،آئل ٹینکر ڈرائیور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹینکر کو کینال روڈ پر لے گیا،آتشزدگی کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو کے 20 سے زائد اہلکاروں اور 7 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا،ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کے باعث پٹرول پمپ کے کچھ حصے اور آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا،آتشزدگی کے باعث کینال روڈپر کھڑی تین گاڑیاں بھی مکمل طور پر جل گئیں، آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،، البتہ دو گھنٹے تک مغلپورہ سے ہربنس پورہ تک شدید ٹریفک جام رہی ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 آتشزدگی کے واقعات روکنے کانام نہیں لے رہے، لزرہ خیزواقعات میں کئی قیمتی جانیں اور بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں، آگ لگنے کا ایک اور واقعہ مانگا منڈی کے علاقے میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں پیش آیا۔

 پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئےایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer