فرنٹ ڈیسک کیلئے بھرتی کئے گئےپولیس اہلکاروں کی سنی گئی

فرنٹ ڈیسک کیلئے بھرتی کئے گئےپولیس اہلکاروں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) فرنٹ ڈیسک کےاہلکاروں کی بھی چارسال بعد شنوائی ہوہی گئی، کنٹریکٹ پربھرتی ہونے والےفرنٹ ڈیسک کے اہلکاروں کومستقل کرنےکے لیےورکنگ پیپرز تیار کرنا شروع کردیئےگئے جبکہ سیشن کورٹ کےآن لائن سسٹم کوپولیس اورپراسیکوشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے اہلکاروں کو مستقل کرنے کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرنا شروع کردیئے, سابق دور حکومت میں لاہورسمیت پنجاب بھرکے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنائےگئے تھے، فرنٹ ڈیسک پرتعینات اہلکاروں کوایک ایک سال کی کنٹریکٹ پالیسی پربھرتی کیا گیا تھا، آئی جی پنجاب نےاب ان اہلکاروں کومستقل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں،جس پر ایس ایس پی ایڈمن نےلاہور میں موجود تمام فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کو مستقل کرنےکےلیےاقدامات شروع کردیئےہیں۔

ایس ایس پی ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ پربھرتی ہونے والے اہلکاروں کومستقل کرنےکےلیےجلد سمری آئی جی آفس کوبھجوائی جائے گی،ان اہلکاروں کو مستقل کرنےکے ساتھ ساتھ سروس سٹرکچر بھی تیار کیا جائے گا۔

دوسری جانب سیشن کورٹ کےآن لائن سسٹم کوپولیس اورپراسیکوشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا،ایس ایم سسٹم کامیاب ہونےکےبعد نیا سوفٹ ویئرتیار  کیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج تھانے میں درج ایف آئی ار عدالت سے دیکھ سکیں گے۔سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ نےلاہور ہائی کورٹ کےحکم پرعدلیہ کو پولیس اور پراسیکیوشن سےکمپیوٹرپرمنسلک کرنے کے لیے سوفٹ ویر تیار کرایا،سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج عدالت میں بیٹھے آن لائن پولیس کی طرف سےدرج ایف آئی ار کا ریکارڈ چیک کرسکیں گے۔

سیشن عدالت میں آنے والی درخواست ضمانت پرلگی ایف آئی ار کے اصلی اور نقلی ہونے کاآن لائن پتہ چلایا جاسکےگا،یہ سوفٹ ویئر آئی ٹی برانچ کے شہزادہ ندیم نےتیار کیا،نئے سوفٹ ویئرکا افتتاح جلد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے،سیشن کورٹ میں پہلےہی سائلین کوعدالت میں لگے کیس اور تاریخیں معلوم کرنےکےلیے آن لائن سسٹم رائج کیا جاچکا ہے،وکلا کوگھر بیٹھے کیس کی تاریخ بتا دی جاتی ہے،اس سسٹم کی کامیابی کےبعد نیا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer