لاہور ہائیکورٹ: پنجاب حکومت کو ماحولیاتی ٹربیونل ممبران تعیناتی کی ڈیڈ لائن

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب حکومت کو ماحولیاتی ٹربیونل ممبران تعیناتی کی ڈیڈ لائن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو صوبے میں دس دنوں میں ماحولیاتی ٹربیونل کے ممبر ٹیکنیکل کا تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نےدرخواست پر سماعت کی، جس میں ماحولیاتی ٹربیونل میں ممبرٹیکنیکل کاتقرر نہ کرنےکی نشاندہی کی گئی ہے، فاضل جج نےممبرٹیکنیکل کاتقررنہ کرنے پرافسوس کا اظہارکیا۔   پنجاب حکومت کےوکیل نے بتایا کہ اس سلسلے میں سمری تیارکی جا رہی ہے، درخواستگزار ابوذرسلمان نیازی نے نشاندہی کی کہ ماحولیاتی ٹربیونل میں ممبرٹیکنیکل کی تعیناتی نہایت اہم ہوتی ہے لیکن گزشتہ3 برس سےممبرٹیکنیکل کاعہدہ خالی پڑا ہے۔

 وکیل نےبتایا کہ ممبر ٹیکنیکل کا تقررنہ ہونے سے کئی معاملات پر کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی ہے، استدعا کی گئی کہ پنجاب میں ماحولیاتی ٹربیونل میں ممبر ٹیکنیکل مقررکرنے کا حکم دیاجائے۔    

Shazia Bashir

Content Writer