الیبرونی انٹرنیشنل سکول کی سالانہ چھٹی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

الیبرونی انٹرنیشنل سکول کی سالانہ چھٹی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیبرونی انٹرنیشنل سکول کی سالانہ چھٹی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

الحمراء ہال میں البیرونی انٹرنیشنل سکول کے بچوں نے شاندار پرفارمنسز دکھا کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے جبکہ دیکھنے والے داد دئیے بغیرنہ رہ پائے، تقریب میں پرنسپل عمار راشد، فرحا قادر، ولیداشرف راجہ، حمیرا ذاہد سمیت فیکلٹی ممبران، والدین اور بچوں نے شرکت کی، اس موقع پر پرنسپل عمارراشد کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب کا بنیادی مقصد بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتیں نکھارنا اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔

اس طرح کی تقاریب بچوں کی ذہنی نشونماء کیلئے بھی ضروری ہوتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسئم کئے گئے۔