ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والا ایجنٹ گرفتار

عمرہ زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والا ایجنٹ گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمرے کے خواہشمند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے)  کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زائرین کو سعودی عرب بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔

ملزم نے 36 زائرین کے ساتھ عمرہ کے نام پر فراڈ کیا۔ ملزم غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/umrah-visa-fraud1741243066-0/umrah-visa-fraud1741243066-0-600x450.webp
Caption

 
 

Ansa Awais

Content Writer