(شاہد ندیم سپرا)وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نارمل پاسپورٹ کی فیس 3000 سے بڑھا کر 4500 روپے مقرر کر دی گئی۔ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5000 سے بڑھا کر 7500 روپے جبکہ دس سال نارمل پاسپورٹ 4500 کی بجائے 6700 روپے مقرر کر دی گئی۔
دس سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 سے بڑھا کر 11200 روپے مقرر کی گئی۔
نئی فیس کا اطلاق 7 مارچ سے ہوگا، پاسپورٹ فیس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔