پی ایس ایل 9: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 119 رنز کا ہدف با آسانی16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 

پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا  گیا جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز ؛
کراچی کے خلاف کوئٹہ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 118 رنز  بناکر پویلین لوٹ گئی۔ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔

سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔ 

کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔

کراچی کنگز کی اننگز ؛
کراچی کنگز نے 119رنزکا ہدف 16ویں اوورمیں حاصل کرلیا،  ٹم سائفرٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے،  شعیب ملک نے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ جیمز وینس نے 27 اور شان مسعود نے 7 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اکیل حسین ، محمد عامر اور ابراراحمد کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

واضح رہے کہ آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پشاور اور کوئٹہ 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر  ہے۔اسلام آباد کا چوتھا نمبر ہے۔ کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

Ansa Awais

Content Writer