تاریخ میں جو کچھ ہوا اس کا ازالہ ہونا چاہیے: شیری رحمٰن

 تاریخ میں جو کچھ ہوا اس کا ازالہ ہونا چاہیے: شیری رحمٰن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اُمید ہے بھٹو کیس میں سپریم کورٹ سے آج انصاف ملے گا۔

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ نے سب کو تحمل سے سنا، عدالت پیپلز پارٹی کو تو کچھ نہیں دے سکتی لیکن واضح ازالہ ہو، تاریخ میں جو کچھ ہوا اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ بھٹو نے کہا تھا کہ ڈکٹیٹر سے کچھ نہیں مانگوں گا، تاریخ میں امر ہو جاؤں گا، عدالت فیصلہ تو نہیں بدل سکتی، جو ہونا تھا وہ ہو گیا۔شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کی قربانی نے ایک نیا باب لکھا، شہید بھٹو ہمارے لیے زندہ ہیں، پاکستان کے وزیرِ اعظم کا عدالتی قتل کیا گیا۔

 دوسری جانب  پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے بادشاہ زرداری پھر صدر کی کرسی پر بیٹھیں گے، پارلیمان میں مشکلات ہیں لیکن آگے بڑھنا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer