سدا بہار سٹار ثانیہ مرزا کی اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ تصویر نے دھوم مچا دی

Sania Mirza, Atif Aslam, Dubai Consert, Tenis goddess, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سدا بہار ٹینس سٹار ثانیہ مرزا گلوکار عاطف اسلم کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے کنسرٹ میں گئیں اور ان کی بیوی سے بھی ملیں۔ تینوں نے خوب صورت تصاویر بھی بنوائیں۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جنہیں گلوبل سیٹیزن کی حیثیت حاصل ہے، ان کی خوبصورت سوشل لائف ہمیشہ سوشل پلیٹ فارمز سے لے کر اخبارات اور سپورٹس، فیملی اور  انٹرٹینمنٹ چینلز تک ہر جگہ توجہ کا مرکز رہتی ہے، ان کی حالیہ تصاویر جو اس وقت سوشل میڈیا مین وائرل ہیں، ان کا تعلق پاکستان کے گلوکار عاطف اسلم اور ان کی بیگم سے ثانیہ مرزا کی کرٹسی ملاقات سے ہے۔سنگل مدر  ثانیہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ بیشتر وقت دوبئی میں ہی رہتی ہیں۔ عاطف اسلم جو ثانیہ مرزا کے مستقل مداح ہیں وہ آج کل دوبئی میں اپنی بیگم کے ساتھ موجود ہیں۔ 

 سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا نے عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اپنی بہت خوبصورت  تصویر شیئر کی جو  فوراً ہی وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا سے نکل کر نیوز ویب سائٹس اور نیوز چینلز تک ہر جگہ پھیل گئی۔

دبئی میں  عاطف اسلم کے کنسرٹ  کیلئے ٹکٹ بڑی تعداد مین فروخت ہو چکے تھے۔ مداح وہاں عاطف اسلم کو دیکھنے اور سننے کے لئے گئے تھے لیکن وہاں انہیں اس وقت ڈبل دھمال سرپرائز ملا جب عاطف اسلم کے گانوں پر جھومنے کے لئے ہر دل عزیز ثانیہ مرزا بھی وہاں چلی آئیں۔

  ثانیہ مرزا نے عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصویریں بنوائیں اور ایک فوٹو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر  کیا ۔ اس تصویر پر انہوں نے خوبصورت کیپشن لکھا، ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ ‘۔ 

  ثانیہ مرزا کا عاطف اسلم کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے کنسرٹ میں جانا اور ان کے ساتھ تصویر کو اپنے انسٹا گرام پر جگہ دینا  اس گریٹ ٹینس سٹار کی عاطف اسلم سے بے لوث لگاوٹ کا مظہر ہے۔ فنون کے حوالے سے ثانیہ مرزا کی چوائس کو  انڈیا کے میڈیا اور  سوشل میڈیا میں ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔ وہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو اپنی شہرت اور مقبولیت سے فائدے بانٹنے میں ہمیشہ فراخدلی سے کام لیتی ہیں۔