ڈکیت پولیس اہلکار نے ساتھی ڈکیت پولیس اہلکاروں کے نام اُگل دئیے، راہزنی کی چار وارداتیں

ڈکیت پولیس اہلکار نے ساتھی ڈکیت پولیس اہلکاروں کے نام اُگل دئیے، راہزنی کی چار وارداتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی شہر میں سات گھنٹوں کے دوران راہزنی کی چار وارداتیں ہو گئیں۔

تھانہ نصیر آباد کی حدود  میں ممتاز سٹی کے قریب سعودی پلٹ شہری کو لوٹ لیا گیا ۔ محنت کش محمد مقید  آج ہی  اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔مسافر کو مہران کار میں سوار پولیس وردی میں ملبوس راہزنوں نے تلاشی کے بہانے لوٹ لیا۔ راہزن مسافر سے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 

تھانہ سٹی کی حدود میں  بوہڑ بازار بنک سے 25 لاکھ روپے نکلوا کر گھر جانے والے شہری ذبیح اللہ کو  راہزنوں نے اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا۔

تھانہ روات کے علاقے  میں راہزنی کی تیسری واردات  ہوئی جہاں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے کلیام موڑ پر  شہری سے رقم لوٹ لی

راہزنی کی چوتھی واردات تھانہ ریس کورس کی حدود میں ہوئی  جہاں بکرا منڈی روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں ملک شاپ کے مالک سے دو لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

چھ روز قبل تھانہ بنی پولیس نے خیابان سے ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا 

ملزم کمال نے تفتیش کے دوران ڈکیتی میں ملوث مزید تین پولیس اہلکاروں کے بارے انکشاف کیا تھا

ملزم کمال کے ساتھ  ڈکیتی میں مطلوب تینوں  پولیس اہلکار  ساتھی تاحال فرار ہیں