ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری خبر! بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

بری خبر! بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے تک فی یونٹ اضافہ کر دیاگیا،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مارچ سے جون تک صارفین سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے ،جولائی سے اکتوبر تک ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ تک وصولی کی اجازت دیدی گئی ،نومبر سے جون 2024 تک ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے ،نیپرا نے اضافے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،لائف لائن صارفین اضافی سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

 6 ماہ تک 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے 43 پیسے اضافہ کیاگیاہے، 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی ہے،300 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے 82 پیسے مہنگی ہوئی ہے۔

کمرشل صارفین بھی آئندہ سال جون تک 3 روپے 82 پیسے ادا کریں گے ،زرعی صارفین ایک روپے 43 پیسے سے 3 روپے 82 پیسے اداکریں گے ۔

Bilal Arshad

Content Writer