ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، شعیب اختر

میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، شعیب اختر
کیپشن: Shoaib Akhtar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، وہ اننگز بناتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، وہ اننگز بناتا ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا کو بھی عمدگی سے ہینڈل کرتا ہے، میں 20 برس قبل کھیلتا تھا تو میڈیا میں بولتے ہوئے کوئی پروا نہیں کرتا تھا لیکن آج کل میڈیا بھی آپ کی ذمہ داری کا حصہ ہے جس انداز سے اعظم بات کرتا ہے مجھے اس میں قائدانہ صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے حالیہ دنوں میں خوبصورت انداز سے طوفانی اننگز کھیل کر یونائیٹڈ کو فتوحات دلائی ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer