ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران ڈکیتی شہریوں کو قتل کرنیوالی گینگ کے 3 ملزم گرفتار

دوران ڈکیتی شہریوں کو قتل کرنیوالی گینگ کے 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی کی ہدایات پرجرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، کریک ڈاؤن کے دوران کتنا اور کہاں کہاں سے اسلحہ پکڑا گیا ؟

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے،سی آئی اےسول لائنزپولیس نےناجائز اسلحہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کرفیکٹری کا مالک محمد رفیق، کاریگر عامر سہیل مالک مکان شہباز کوگرفتار کرلیا،تقریباً ایک کروڑ مالیت کے اسلحہ تیار کرنے والے آلات برآمد ہوئے،ناجائز اسلحہ سمیت لوہے، پیتل،پلاسٹک کےہزاروں میگزین ودیگر سامان پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پسٹل کےپارٹس تیارکرےکےپی کےبھجواتےتھے،ملزمان3سے4روزمیں 600پسٹلزکےپارٹس کےپی کےبھجواتےتھے، علاوہ ازیں دوران ڈکیتی قتل کرنے والے خطرناک گینگ کے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ شہر میں ڈکیتی، چوری، رہزانی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں پر قابو پانے کے لئے پولیس متحرک ہے، ملزمان کے سر پر بااثر افراد کا ہاتھ ہونے کی وجہ سے پولیس کو مجبوری میں ان کو ضمانت پر رہا کرنا پڑتا، بعض کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ ملزمان کی پست پناہی میں سکیورٹی اداروں کے افسران ملے ہوئے ہوتے ہیں جو ان سے بھاری معاوضہ لے کرآزاد کردیتے ہیں اور ایک بار پھر جرائم کی نئی وارداتیں رقم ہونا شروع ہوجاتی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

شہر میں خوفناک واقعات نے خوف وہراس کی فضا قائم کررکھی ہے،لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، ان واقعات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer