امتحانات کب ہوں گے؟ طلباء کے لیے بڑی خبر

امتحانات کب ہوں گے؟ طلباء کے لیے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : میٹرک کا امتحان 4 مئی سے شروع ہوگا،نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا،انٹر کا امتحان 12 جون سے شروع ہوگا، نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک کا امتحان 4 مئی سے شروع ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا۔انٹر کا امتحان 12 جون سے شروع ہوگااور نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔ سیکرٹری بورڈ اویس سلیم دونوں امتحانات کا دورانیہ 30 روز رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹرز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معاملہ، لاہور بورڈ کی تشکیل کردہ ٹیمیں امتحانی سنٹرز کا جائزہ لیں گی، ٹیموں کو وزٹ کرنے پر معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے لاہور بورڈ کی تشکیل کردہ ٹیمیں امتحانی سنٹرز کا جائزہ لیں گی.ٹیمیں امتحانات سے قبل ایک بار امتحانی سنٹرز کا وزٹ کر چکی ہیں۔ لاہور بورڈ نے ٹیموں کو امتحانی سنٹر میں کورونا ایس او پیز چیک کرنے پر اضافی الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث پہلے سے مالی مشکلات کے شکار بورڈ پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

 امتحانی سنٹرز کے وزٹ کیلئے گاڑیاں بھی لاہور بورڈ فراہم کرے گا، ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ نے کورونا ایس اوپیز کےدوبارہ معائنہ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ لاہور بورڈ کے افسران ہی امتحانی سنٹر کا وزٹ کرینگے، چیئرمین لاہور بورڈ مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ معاوضے کی ادائیگیاں بورڈ قوانین کے مطابق کی جائیں گی۔  

Raja Sheroz Azhar

Article Writer